پرائمری ٹیچر نے بوائے فرینڈ کی 4 سالہ بیٹی کو زیادتی کے بعد باتھ ٹب میں ڈبو کر قتل کردیا

سورس: Pexels
جوہانسبرگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی افریقہ میں 25 سالہ پرائمری سکول ٹیچر ایمبر لیو ہیوز پر الزام ہے کہ اس نے اپنے بوائے فرینڈ کی چار سالہ بیٹی سے جنسی زیادتی کی اور پھر اسے باتھ ٹب میں ڈبو کر قتل کر دیا۔
دی مرر کے مطابق جوہانسبرگ ہائی کورٹ میں پیش ہونے والے کیس کے مطابق ملزمہ نے جنوری 2023 میں بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے بعد اس کی کلائیوں کو کاٹا اور پھر باتھ ٹب میں ڈبو دیا۔
عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمہ اور بچی کے والد کے درمیان اکثر جھگڑے ہوتے تھے جن کے دوران وہ بچی کو نقصان پہنچانے کی دھمکیاں دیتی تھی۔ بچی کی لاش باتھ ٹب میں تیرتی ہوئی پائی گئی۔ ملزمہ نے زیادتی اور قتل کے الزامات سے انکار کرتے ہوئے خود کو بے قصور قرار دیا ہے۔