ہیری پوٹر کے اداکار کی گردن میں درد، گرل فرینڈ نے ڈاکٹر سے رجوع کا مشورہ دیا تو ایسا انکشاف کہ بڑا جھٹکا لگ گیا

ہیری پوٹر کے اداکار کی گردن میں درد، گرل فرینڈ نے ڈاکٹر سے رجوع کا مشورہ دیا ...
ہیری پوٹر کے اداکار کی گردن میں درد، گرل فرینڈ نے ڈاکٹر سے رجوع کا مشورہ دیا تو ایسا انکشاف کہ بڑا جھٹکا لگ گیا
سورس: Wikimedia Commons

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاس اینجلس (ڈیلی پاکستان آن لائن) ’ہیری پوٹر اینڈ دی ڈیتھلی ہالوز‘ میں اسکیبیور کا کردار ادا کرنے والے اداکار نک موران حال ہی میں ایک خطرناک طبی کیفیت کا شکار ہوئے جس کے باعث ان کی فوری سپائنل سرجری کی گئی۔ 55 سالہ اداکار اب صحتیابی کی طرف گامزن ہیں اور چلنے پھرنے اور بات کرنے کے قابل ہو چکے ہیں۔

نک موران کے ترجمان نے فوکس نیوز کو بتایا کہ وہ جلد ہی اپنی اگلی فلم پر کام شروع کریں گے اور اپنے مصروف شیڈول کی طرف لوٹنے کے منتظر ہیں۔ اداکار نے نیک تمناؤں کا اظہار کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اداکار کے قریبی دوست ٹیری سٹون نے بتایا کہ نک کی گردن میں درد کے باعث ان کی گرل فرینڈ نے انہیں ڈاکٹر سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا تھا، جہاں معلوم ہوا کہ ان کی گردن کی ہڈی کو نقصان پہنچا ہے جو ان کے سپائنل کارڈ اور جسم کے بنیادی افعال کو متاثر کر رہا تھا۔

ڈاکٹروں نے فوری آپریشن تجویز کیا کیونکہ صورتحال جان لیوا ہو سکتی تھی اور آپریشن سے قبل یہ خطرہ تھا کہ نک موران دوبارہ چلنے یا بولنے کے قابل نہ رہیں۔ سرجری کے دوران گردن کی ہڈی کو مصنوعی ہڈی سے تبدیل کیا گیا، اور گردن و ریڑھ کی ہڈی کے اعصاب کی حساسیت کے باعث یہ ایک نہایت پیچیدہ عمل تھا۔ فی الوقت نک موران گردن پر بریس پہنے ہوئے ہیں اور آہستہ آہستہ چل پھر رہے ہیں، تاہم ان کی بحالی کا عمل ابھی جاری ہے۔

مزید :

تفریح -