ورلڈ پاسبان ختم نبوت نے جشن آزادی یوم تجدید عہد کے طور پر منایا

ورلڈ پاسبان ختم نبوت نے جشن آزادی یوم تجدید عہد کے طور پر منایا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر)ورلڈ پاسبان ختم نبوت نے جشن آزادی کو یوم تجدید عہد کے طور پر منایا شہداءِ پاکستان کے درجات کی بلندی کیلئے مساجد میں خصوصی اجتماعی دعائیں کی گئیں مختلف شہروں میں جشن آزادی مارچ و جشن آزادی ریلیاں منعقد کی گئیں۔

لاہور علامہ اقبال روڈ سے ریلوے اسٹیشن تک پیر سلمان منیر ،علامہ محمد ممتاز اعوان ،قاری حنیف حقانی، قاری محمد منسوب رحیمی، مولانا عبد الستار نیازی، ڈاکٹر شاہد نصیر،حافظ محمد یعقوب شاہ اور ترجمان ختم نبوت حافظ عمر ممتاز اعوان کی قیادت میں ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے کارکنوں نے جشن آزادی مارچ کیا اور پاکستان زندہ باد کے فلگ شگاف نعرے لگائے مارچ کے اختتام پر وطن عزیز پاکستان کی بقاء و سلامتی ،ترقی و خوشحالی کیلئے اجتماعی دعا کی گئی۔
ورلڈ پاسبان