یوم آزادی پر مظلوم کشمیریوں کونہیں بھولنا چاہیے، زین قریشی 

  یوم آزادی پر مظلوم کشمیریوں کونہیں بھولنا چاہیے، زین قریشی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (سپیشل رپورٹر)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مخدومزادہ زین حسین قریشی نے کہا ہے کہ زندہ قومیں اپنا جشن آزادی(بقیہ نمبر6صفحہ10پر)
 شایان شان طریقے سے مناتی ہیں۔ یوم آزادی پر پاکستان کی ترقی‘ خوشحالی‘ قیام امن‘ کرپشن سے پاک معاشرے کا قیام اور کشمیر کی آزادی کی جدوجہد میں بھر پور کردار ادا کرنے کا عزم کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مظفر آباد میں یوم پاکستان کے حوالے سے منعقدہ تقریب و استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ہمیں آج کے دن کشمیر کے نہتے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہئے۔ جو ایک طویل عرصے سے آزادی کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔ آزادی کی قدر نہتے کشمیریوں سے پوچھیں اور آج کے دن عہد کریں استحقکام پاکستان اور کشمیر کیلئے قلیدی کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا میں  14 اگست، پاکستان کے جشن آزادی پر اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجتی کیلئے آیا ہوں۔ کل 15 اگست،  پورے جموں و کشمیر میں یومِ سیاہ کے طور پر منایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پاکستان کی عوام اور حکومت کشمیر کی آزادی تک ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے کہا تحریک انصاف کی حکومت کو یہ کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے 56سال بعد ایک بار پھر سلامتی کونسل میں کشمیر کے مسئلے کو بلند کیا اور کشمیر پر عالمی برادری کے سوئے ہوئے ضمیر کو جگایا۔ انہوں نے کہا کہ اس سال تیسری مرتبہ سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر زیر بحث آیا ہے یہ پاکستان کی بہت بڑی سفارتی کامیابی ہے۔ قبل ازیں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مخدومزادہ زین حسین قریشی تقریب میں شرکت کیلئے مظفر آباد پہنچے تو عمائدین نے ان کا بھر پور استقبال کیا۔ مخدومزادہ زین حسین قریشی نے پذیرائی پر عمائدین کا شکریہ ادا کیا۔
زین قریشی

مزید :

صفحہ آخر -