فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کا مختلف ممالک میں سفر شروع

فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کا مختلف ممالک میں سفر شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 قطر(آن لائن )فیفا ورلڈ کپ ٹرافی نے مختلف ممالک میں سفر کا آغاز کر دیا۔ 2022ء کے ورلڈ کپ کے میزبان ملک قطر کے دیس کو سب سے پہلے رونمائی کا اعزاز حاصل ہوا۔ فٹبال ورلڈ کپ 2014ءکی ٹرافی میگا ایونٹ سے پہلے 90 ممالک کا سفر پورا کرے گی۔ ٹرافی سب سے پہلے قطر پہنچی جہاں فیفا آفیشلز سمیت قطر فٹبال ایسوسی ایشن کے ارکان کی موجودگی میں رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ ٹرافی کو تین دن قطر میں رکھا جائے گا۔ اس دوران مداحوں کے لیے تین دن تک نمائشی فٹبال میچز کا بھی انتظام کیا گیا ہے ۔