رینجرز اختیارات ،پیپلزپارٹی سیاسی تنہائی کا شکار

رینجرز اختیارات ،پیپلزپارٹی سیاسی تنہائی کا شکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی :تجزیہ مبشر میر

رینجرز اختیارات میں توسیع کے مسئلے پر پیپلزپارٹی سیاسی تنہائی کا شکار نظر آتی ہے ۔تمام اپوزیشن جماعتیں علیحدہ علیحدہ رینجرز کی حمایت میں اٹھ کھڑی ہوئی ہیں ۔حتیٰ کہ ایم کیو ایم بھی رینجرز کی موجودگی اور اختیارات کی حامی ہے ۔وزیراعظم نواز شریف کا اس مسئلے پر اگر آصف علی زرداری سے رابطہ ہوا بھی تو وزیراعظم پیپلزپارٹی کی خواہشات کے مطابق کوئی ریلیف نہیں دے سکیں گے ۔پیپلزپارٹی کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ افواج پاکستان داخلی سلامتی کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی جس سے دہشت گردی میں تعاون کرنے والوں کو ریلیف مل سکے اور نہ ہی کسی کو سیاسی مظلومیت کا علم اٹھانے کا موقع مل سکے گا ۔چوہدری نثار لیڈنگ رول میں سامنے آرہے ہیں ۔رینجرز نے بھی اپنی موجودگی کو موثر بنانے کا طریقہ ڈھونڈ لیا ہے جس سے وہ اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔کراچی میں تاجر برادری ایک موثر اور فعال پریشر گروپ ہے ۔کراچی آپریشن سے سب سے زیادہ فوائد بھی انہیں ملے ہیں ۔ان کا رینجرز کی حمایت میں سامنے آنا سندھ حکومت کے لیے مشکلات کا باعث بن رہا ہے ۔سندھ حکومت جتنی تاخیر کا مظاہرہ کرے گی اتنی ہی غیر مقبولیت اور عوام کا غم و غصہ اس کے حصہ میں آئے گا

مزید :

تجزیہ -