چھوٹو گینگ کا سرگرم رکن اشتہاری عبدالواحد گرفتار

چھوٹو گینگ کا سرگرم رکن اشتہاری عبدالواحد گرفتار
چھوٹو گینگ کا سرگرم رکن اشتہاری عبدالواحد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راجن پور(اے پی پی )بدنام زمانہ غلام رسول عرف چھوٹو گینگ کے سرگرم رکن مجرم اشتہاری عبدالواحد کو راجن پور پولیس نے گرفتار کرلیاگیا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجن پور حافظ عرفان اللہ مروت نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ عبدالواحد بنوں اشتہاری مجرم قبل ازیں بدنام زمانہ غلام رسول عرف چھوٹو گینگ کا اہم ترین سرگرم رکن رہا ہے جو کہ دوران کچہ آپریشن ضرب آہن کچہ جمال سے فرار ہوکر عطا ء اللہ عرف پٹ عمرانی گینگ میں شامل ہوگیا۔عبدالواحدبنوں مجرم اشتہاری راجن پور کے سرکل روجھان مزاری کے تھانہ جات میں قتل ، ڈکیتی ، راہزنی ،نقب زنی، اغواء برائے تاوان اور پولیس مقابلہ کے آٹھ مقدمات میں مطلوب تھا۔ حکومت پنجاب کی طرف سے اس کی گرفتاری کیلئے مبلغ 8لاکھ روپے انعام مقرر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سال2011میں غلام رسول عرف چھوٹو،عطاء اللہ عرف پٹ وغیرہ گینگ کے مجرمان اشتہاریوں نے پولیس پکٹ عطاء اللہ عرف پٹ عمرانی پر حملہ کرکے محمد ندیم مزاریASIاور محمد آصف لانگری کو شہید ، 4 پولیس ملازمین کوشدیدزخمی اور 8پولیس ملازمین کو اغواء کیاتھا۔ ان حملہ آور مجرمان اشتہاریوں میں عبدالواحدبنوں بھی شامل تھا جو اس کا مرکزی کردار تھا۔انہوں نے بتایا کہ عبدالواحد بنوں کی گرفتاری کیلئے پولیس کی طرف سے متعددبار بھاری نفری کے ساتھ ریڈ کئے گئے تھے جو کہ ہر بار مسلح ہوتا اور اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر پولیس پر اندھا دھندسیدھی فائرنگ کرتا ہوا فرار ہونے میں کامیاب ہوجاتا تھا مگر اس بار پولیس کو مجرم کی گرفتاری سے کامیابی ملی ہے۔

مزید :

راجن پور -