ضلعی انتظامیہ کے چھاپے،26منافع خور،2عطائی گرفتار،ایک لاکھ سے زائد جرمانہ

ضلعی انتظامیہ کے چھاپے،26منافع خور،2عطائی گرفتار،ایک لاکھ سے زائد جرمانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران کا عطائیت کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر اے سی سٹی تبریز مری اور اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے کا روائیاں کی۔اے سی سٹی تبریز مری نے شاہدرہ کے علاقے میں کاروائی کرتے ہوئے 02 کلینکس حافظ ہیلتھ فزیشن اور احتشام ملک کلینک کوسیل کیا،۔انہوں نے کہا کہ جانوروں کے لیے استعمال کی جانے والی سٹرئیڈاز این ول اور ڈیکسامیتھوسن انسانی جانوں کے لئے استعمال کی جا رہی تھیں۔عطائیوں کو گرفتار کروا دیا گیا، اور ایف آئی آر کا اندراج بھی کروایا گیا ہے۔اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے ڈی ڈی او ایچ گلبرگ کے ہمراہ عطائی ڈاکٹروں کے خلاف آپریشن کیا۔ انہوں نے کہا کہ  ہئیر ٹرانسپلانٹ سنٹر کو سیل کر دیا گیا اورعطائی ڈاکٹر کو گرفتار کروا دیا گیا۔ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر عطائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔دریں اثناء گرانفروشوں کے خلاف مہم کے دوران 368 مقامات کو چیک کیا گیا اور83 خلاف ورزیاں پائی گئیں۔منافع خوروں کو01 لاکھ 37 ہزار  روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ26 ایف آئی آر کا اندراج کرواکر26 افراد کو حراست میں لے کر07 کو سیدھا جیل بھیج دیا گیا۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے گراں فروشی پر سخت کریک ڈاؤن کی ہدایت جاری کر رکھی ہے.