جتوئی:اکلوتا سٹیڈیم کھنڈر، فنڈز کرپشن کی نذر، کھلاڑیوں کااحتجاج

  جتوئی:اکلوتا سٹیڈیم کھنڈر، فنڈز کرپشن کی نذر، کھلاڑیوں کااحتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
جتوئی (نمائندہ پاکستان) تحصیل جتوئی سٹیڈیم کے 9 کروڑ روپے کے فنڈز کرپشن کی نذرہو گئے گراونڈ کئی سالوں سے نہ مکمل ہے تفصیلات کے مطابق تحصیل جتوئی کے کھلاڑیوں سجاد محمد طارق محمود جاوید اقبال محمد ریحان محمد اسلم ندیم عباس محمد محبوب محمد عبداللہ عبدالرحمن محمد عثمان افضل فریدی محمد (بقیہ نمبر50صفحہ7پر)

رمضان محمد عدنان فریدی ودیگر نے (روزنامہ پاکستان)کے سروے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ضلع مظفرگڑھ کی سب سے بڑی تحصیل جتوئی جس کی آبادی آٹھ لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور سینکڑوں کھلاڑی مختلف کھیلوں سے وابستہ ہیں کیلئے تحصیل جتوئی کا اکلوتا سٹیڈیم سابق حکومت (ن) لیگ کے دور میں ایم پی اے سردار خان محمد جتوئی نے سٹیڈیم کی تعمیر کیلئے 9 کروڑ روپے منظور کر ائے تھے جس میں سے فنڈز جاری بھی ہوئے مگر افسوس کہ کئی سالوں سے آج تک مکمل نہ ہو اور ٹھیکیدار کام ادھورا چھوڑ کر بھاگ گیا اب تو سٹیڈیم کی حالت پہلے سے زیادہ خراب ہوگئی ہے تعمیر شدہ عمارت کی حالت بھی دن بدن خستہ حالی کا شکار ہوتی جارہی ہے کھیلاڑیوں نے وزیر اعلی پنجاب کمشز ڈیرہ غازی خان اور ڈپٹی کمشز مظفرگڑھ سے مطالبہ کیا ہے کہ سٹیڈیم کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے۔
احتجاج