ترک صدر کی مسلمانوں کیلئے آواز قابل ستائش ہے،ارکان پارلیمنٹ

ترک صدر کی مسلمانوں کیلئے آواز قابل ستائش ہے،ارکان پارلیمنٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)ارکان پارلیمنٹ نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کو مثالی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کے صدر کا خطاب بہت اچھا تھا جس طرح انہوں نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا وہ مثالی ہے،ہر مشکل وقت پر دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ ہوتے ہیں ترکی نے ہمیشہ پاکستان کی حمایت کی ہے، رجب طیب اردوان نے دونوں ملکوں کی دوستی کو اور زیادہ مضبوط کیا ہے، رجب طیب اردوان کی مسلمانوں کے لئے آواز قابل ستائش ہے، ان خیالات ارکان پارلیمنٹ رانا تنویر حسین، ولید اقبال،ستارہ ایاز،علی نواز اعوان نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، علی نواز اعوان نے کہا کہ پاکستانیوں کو جو خلوص ترکی میں ملتا ہے کسی اور ملک میں نہیں ملتا، سینیٹر ستارہ ایاز نے کہا کہ ترکی نے ہمیشہ پاکستان کی حمایت کی ہے، رجب طیب اردوان نے دونوں ملکوں کی دوستی کو اور زیادہ مضبوط کیا ہے،سینیٹر ولید اقبال نے کہا کہ ترکی کے صدر کا خطاب بہت اچھا تھا، ترکی میں پاکستان کے لئے بہت محبت ہے،
؎
ارکان پارلیمنٹ

مزید :

صفحہ اول -