بہنوئی کے بھتیجوں کے ہاتھوں قتل ہونے والی شہناز انصاری کے شوہر کا ایسا بیان سامنے آگیا جو سندھ حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہے

بہنوئی کے بھتیجوں کے ہاتھوں قتل ہونے والی شہناز انصاری کے شوہر کا ایسا بیان ...
بہنوئی کے بھتیجوں کے ہاتھوں قتل ہونے والی شہناز انصاری کے شوہر کا ایسا بیان سامنے آگیا جو سندھ حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوشہرو فیروز (ڈیلی پاکستان آن لائن) نوشہرو فیروز میں قتل ہونے والی پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری کے شوہر حمید انصاری کا بیان سامنے آگیا۔
حمید انصاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سندھ میں پی پی کی حکومت ہونے کے باوجود میری بیوی کو قتل کردیا گیا۔ انہوں نے 4 روز قبل ایس ایس پی ڈاکٹر فاروق سے ملاقات کرکے انہیں سکیورٹی کی درخواست دی تھی لیکن انہوں نے سکیورٹی فراہم نہیں کی جس کے باعث شہناز انصاری کو قتل کیا گیا۔
خیال رہے کہ پیپلز پارٹی کی خاتون رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری کو اس وقت زمین کے تنازعے پر قتل کردیا گیا جب وہ اپنے بہنوئی کی رسم چہلم میں شریک تھیں۔ شہناز انصاری کو ان کے بہنوئی کے بھتیجوں نے ہی فائرنگ کرکے قتل کیا ہے۔