شازیہ قریشی کی بطور پرنسپل یونیورسٹی لاء کالج پروفیسرشپ کالعدم قرار دینے کے خلاف درخواست، مدعا علیہان کو نوٹس

شازیہ قریشی کی بطور پرنسپل یونیورسٹی لاء کالج پروفیسرشپ کالعدم قرار دینے کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )سپریم کورٹ نے وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر مجاہد کامران کی اہلیہ شازیہ قریشی کی بطور پرنسپل یونیورسٹی لاء کالج اور پروفیسرشپ کالعدم قرار دینے کے خلاف درخواست پر یونیورسٹی کے پروفیسر جاوید سمیع اور دیگر مدعا علیہان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔مسٹرجسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے مجاہد کامران کی اہلیہ شازیہ قریشی کی لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت کی۔ اپیل کنندہ کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ہائیکورٹ نے پروفیسر جاوید سمیع کی درخواست پر شازیہ قریشی کو پروفیسرشپ اور پرنسپل لاء کالج کے لئے نااہل قرار دیا ہے، لاہور ہائیکورٹ کو پالیسی معاملات میں مداخلت کا اختیار نہیں ا استدعا کی کہ ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر کے شازیہ قریشی کی بطور پروفیسر اور پرنسپل لاء کالج حیثیت بحال کی جائے، عدالت نے کمرہ عدالت میں موجود جاوید سمیع کو نوٹس جاری کئے تو ان کی وکیل عاصمہ جہانگیر نے استدعا کہ انہیں دلائل کی تیاری کے لئے مہلت دی جائے جس پر عدالت نے پروفیسر جاوید سمیع کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید سماعت ملتوی کر دی۔

مزید :

علاقائی -