پروگریسو گروپ کا تاجروں کیلئے متوقع سہولیات کے اعلان کا خیر مقدم

      پروگریسو گروپ کا تاجروں کیلئے متوقع سہولیات کے اعلان کا خیر مقدم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر) لاہور ایوان صنعت و تجارت کے ممبران پر مشتمل پروگریسو گروپ نے فیڈرل بیوروآف ریونیو کی جانب سے ۲۰ جنوری کو اسلام آباد میں تاجروں کے لئے وزیر اعظم سے بڑے پیمانے پر ملاقات کے اہتمام کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس کے نتیجہ میں ملک میں کاروبار کے لئے موافق حالات کا فروغ ہوگا۔پروگریسو گروپ کے صدر خالد عثمان، نائب صدر محمد ارشد چوہدری اور ڈپٹی سیکرٹری محمد اعجاز تنویر نے کہا کہ اس ملاقات میں وزیر اعظم تاجروں کے لئے بڑی مراعات کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر اور صنعت کار بھی ٹیکس دہندہ اور ٹیکس وصول کرنے والوں کے درمیان کافی عرصہ سے جاری تنازعہ سے عاجز آچکے ہیں۔ وہ ٹیکس دینا چاہتے ہیں مگر ان کے اعتماد کو بحال کرنا بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس وصول کنندہ اور ٹیکس گذار کے درمیان کم سے کم رابطہ ہونا چاہیے تاکہ تاجر حضرات اپنی تمام تر توجہ کاروبار کی طرف دیں سکیں اور اس طرح نہ صرف ملک میں مزید ملازمت کے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ حکومت کے لئے بھی مزید محصولات اکٹھے کئے جا سکیں گے جس سے ترقیاتی کاموں کے لئے فنڈز دستیاب ہوں سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ اب تاجر حضرات اور کاروباری حضرات کو بھی آگے آنا چاہیے اور ایسی ٹھوس تجاویز حکومت کو دینی چاہیے جس سے کاروبار میں بھی ڈیڈلاک پیدا نہ ہو اور حکومت بھی اپنے معاملات چلانے کے لئیے محصولات اکٹھے کر سکے۔

مزید :

کامرس -