روس کی حکومت نے استعفیٰ دے دیا، سب سے بڑی خبر آگئی

روس کی حکومت نے استعفیٰ دے دیا، سب سے بڑی خبر آگئی
روس کی حکومت نے استعفیٰ دے دیا، سب سے بڑی خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق عالمی پاور اور دنیا کے طاقتور ترین ممالک میں سے ایک روس کی حکومت نے استعفیٰ دے دیا۔
روس کے وزیر اعظم دمتری میدیدوف اپنی کابینہ سمیت مستعفی ہوگئے ہیں، انہوں نے صدر پیوٹن کو اپنا استعفیٰ پیش کیا جو قبول کرلیا گیا۔ صدر پیوٹن کا کہنا ہے کہ دمتری میدیدوف اور ان کی کابینہ عوام سے کیے گئے وعدوں کو نبھانے میں ناکام رہی ہے۔
روس کے مستعفی ہونے والے وزیر اعظم دمتری میدیدوف کا کہنا ہے کہ صدر ولادی میر پیوٹن کی جانب سے بیلنس آف پاور کے حوالے سے تجویز کی گئی آئینی ترامیم کے بعد بڑی تبدیلی آئے گی ، اسی لیے موجودہ حکومت نے استعفیٰ دے دیا ہے۔
دوسری جانب روسی خبر رساں ادارے سپوتنگ کے مطابق صدر ولادی میر پیوٹن نے مستعفی ہونے والی کابینہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس وقت تک اپنا کام جاری رکھیں جب تک نئی حکومت کا قیام عمل میں نہیں آجاتا۔
صدر پیوٹن کی تجویز کے بعد مستعفی وزیر اعظم دمتری میدیدوف کو روس کی قومی سلامتی کمیٹی کے ڈپٹی چیئرمین کا عہدہ دیا جائے گا، یہ ایک ایسی کمیٹی ہے جو صدر کو قومی سلامتی کے معاملات پر مشاورت فراہم کرتی ہے، دمتری میدیدوف نے یہ عہدہ سنبھالنے کیلئے رضا مندی کا اظہار کردیا ہے۔