ناراض بیوی کو منانے کیلئے آدمی نے اس کی نازیبا ویڈیو واٹس ایپ سٹیٹس پر لگادی

ناراض بیوی کو منانے کیلئے آدمی نے اس کی نازیبا ویڈیو واٹس ایپ سٹیٹس پر لگادی
ناراض بیوی کو منانے کیلئے آدمی نے اس کی نازیبا ویڈیو واٹس ایپ سٹیٹس پر لگادی
سورس: Representational Image

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست مہاراشٹر کےدارالحکومت ممبئی میں پولیس نے ایک 30 سالہ شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے ۔ اس پر الزام ہے کہ اس نے ناراض بیوی کو منانے کیلئے اس کی نہاتے ہوئے ویڈیو بنائی اور پھر اس ویڈیو کے ذریعے اسے بلیک میل کیا۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق معاملہ اس وقت سامنے آیا جب ملزم نے یہ ویڈیو اپنے واٹس ایپ سٹیٹس پر اپ لوڈ کی جس کو خاتون کی چھوٹی بہن نے دیکھا۔ اس کے بعد متاثرہ خاتون نے پولیس سے رجوع کرلیا۔

خاتون نے اپنی درخواست میں کہا کہ اس کی ویڈیو اس وقت ریکارڈ کی گئی جب وہ گزشتہ سال اکٹھے رہ رہے تھے۔ دونوں میں جہیز کے معاملے پر تنازع ہے، شوہر کے گھر والے فلیٹ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔  خاتون نے اس سے پہلے جہیز کے معاملے پر اپنے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا تاہم جڑواں بچے پیدا ہونے کے بعد شوہر کے کہنے پر یہ درخواست واپس لے لی تھی۔