فلم کے سیٹ پر گولی لگنے سے خاتون کیمرہ مین کی موت، بالآخر ہالی ووڈ اداکار الک بالدوین کا فون پولیس کے ہاتھ لگ گیا

فلم کے سیٹ پر گولی لگنے سے خاتون کیمرہ مین کی موت، بالآخر ہالی ووڈ اداکار الک ...
فلم کے سیٹ پر گولی لگنے سے خاتون کیمرہ مین کی موت، بالآخر ہالی ووڈ اداکار الک بالدوین کا فون پولیس کے ہاتھ لگ گیا
سورس: Instagram/alecbaldwininsta

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) چند ماہ قبل ہالی ووڈ اداکار الک بالدوین سے فلم کے سیٹ پر حادثاتی طور پر گولی چل گئی تھی جو ایک خاتون کیمرا مین کو لگی اور وہ موت کے منہ میں چلی گئی تھی۔ اس کیس کی تحقیقات میں پولیس الک بالدوین سے اس کا موبائل فون مانگ رہی تھی جو انہوں نے اب بالآخر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔
 میل آن لائن کے مطابق بالدوین نے گزشتہ روز اپنا فون نیویارک کی سفوک کاﺅنٹی میں پولیس کے حوالے کیا، جو اب امریکی ریاست نیو میکسیکو کے شہر سانتا فے کی پولیس کو پہنچایا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ سانتا فے میں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا تھا۔ جہاں 63سالہ الک بالدوین سے فلم کی شوٹنگ میں استعمال ہونے والی ایک بندوق سے غلطی سے گولی چل گئی۔ گولی لگنے سے فلم کا 48سالہ ڈائریکٹر جوئیل سوزا اور 42سالہ خاتون کیمرا مین ہیلینا ہچنز شدید زخمی ہو گئے تھے۔ انہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہیلینا چل بسی۔ رپورٹ کے مطابق یہ فلم ’رسٹ‘ (Rust)کا سیٹ تھا جس کو پروڈیوس بھی خود الک بالدوین ہی کر رہے ہیں اور اس میں مرکزی کردار بھی خود نبھا رہے ہیں۔

مزید :

تفریح -