18 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا

18 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا
18 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پاکپتن (ڈیلی پاکستان آن لائن) حضرت بابا فرید الدین شکر گنجؒ کے عرس کے موقع پر18 جولائی کو مقامی سطح پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا، جس کا اطلاق پورے ضلع پر ہو گا۔

 تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں عاشورہ محرم کے سلسلے میں حکومت نے 16 اور 17 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان کر رکھا ہےجبکہ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ  کے عرس کے باعث ضلع پاک پتن میں 18 جولائی کو بھی عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے،حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ کے 782ویں سالانہ عرس کے باعث ضلع پاکپتن میں مقامی چھٹی ہوگی۔ پاکپتن کی ڈپٹی کمشنر سعدیہ مہر نے ضلع میں 18 جولائی کو مقامی تعطیل ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔