ممبئی میں پینٹ ہاؤس 252 کروڑ روپے میں فروخت، خریدار کا نام سامنے آگیا

ممبئی میں پینٹ ہاؤس 252 کروڑ روپے میں فروخت، خریدار کا نام سامنے آگیا
ممبئی میں پینٹ ہاؤس 252 کروڑ روپے میں فروخت، خریدار کا نام سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) رئیل اسٹیٹ سیکٹر  کی ایک میگا ڈیل میں بجاج آٹو کے چیئرمین نیرج بجاج نے ممبئی کے پوش علاقے مالابار ہل میں 252.5 کروڑ روپے  میں سی فیسنگ  لگژری ٹرپلیکس پینٹ ہاؤس خریدا ہے۔

ویب سائٹ انڈیکس ٹیپ کے مطابق  نیرج  بجاج نے ریئلٹی ڈویلپر لودھا گروپ سے اپارٹمنٹ خریدا ہے۔  فوربز کے مطابق نیرج، ہارورڈ بزنس سکول کے گریجوایٹ ہیں اور بجاج آٹو کی سربراہی کرتے ہیں۔ وہ  بجاج انشورنس اور بجاج الائنز   جنرل انشورنس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل ہیں۔

تینوں فلیٹوں کا کل رقبہ 18,008 مربع فٹ ہے اور یہ آٹھ کار پارکنگ سلاٹس کے ساتھ آتے ہیں۔ اپارٹمنٹ لودھا مالابار پیلیسز پروجیکٹ کی 29ویں، 30ویں اور 31ویں منزل پر ہے۔ اس سودے کے لیے ادا کی گئی اسٹامپ ڈیوٹی  15.15 کروڑ روپے ہے۔

 پچھلے مہینے ویلسپن گروپ کے چیئرمین بی کے گوینکا نے  230 کروڑ میں ایک پینٹ ہاؤس خریدا تھا۔ یہ اپارٹمنٹ ورلی میں واقع ہے۔

مزید :

رئیل سٹیٹ -