اداکارہ نرگس کے بعد گلوکارہ نصیبو لعل پر بھی شوہر کا تشدد، مقدمہ درج کرلیا گیا

لاہور (ویب ڈیسک) اداکارہ نرگس کے بعد گلوکارہ نصیبو لعل بھی شوہر کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بن گئیں جس کا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔
تفصیل کے مطابق شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے نصیبو لعل کے خاوند کیخلاف مقدمہ درج کر لیا جس میں درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ ’ صحن میں بیٹھی تھی ، خاوند نوید حسین آیا اور گالیاں دینا شروع کر دیں، گھر آتے ہی گالی گلوچ کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا‘۔
ایف آئی آرکے متن کے مطابق ملزم نے قریب پڑی ہوئی اینٹ اٹھاکرچہرےپرماردی، اینٹ لگنے سے چہرے کی بائیں سائیڈ اور ناک پر شدید چوٹ آئی، خاوند اکثر اوقات مجھ سے لڑائی جھگڑا کرتا ہے ۔
پولیس کے مطابق مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔