پشاور میں مسجد کے باہر دھماکے میں زخمی ہونیوالے مفتی منیر شاکر دم توڑ گئے

پشاور میں مسجد کے باہر دھماکے میں زخمی ہونیوالے مفتی منیر شاکر دم توڑ گئے
پشاور میں مسجد کے باہر دھماکے میں زخمی ہونیوالے مفتی منیر شاکر دم توڑ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پشاور کے علاقے ارمڑ میں مسجد کے باہر آئی ای ڈی دھماکے میں زخمی ہونیوالے مفتی منیر شاکر جانبر نہ ہو سکےاور ہسپتال میں دم توڑ گئے۔

"جنگ " کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ اڑمر دھماکے کے زخمی مفتی منیر شاکر ہسپتال میں دم توڑ گئے، مسجد کے باہر دھماکے میں 4 افراد زخمی ہوئے تھے، دھماکے کے3 زخمی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔اس سے قبل  پولیس کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، دھماکے سے مسجد کی دیوار کو جزوی نقصان پہنچا۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کررہا ہے۔

 ترجمان ایل آر ایچ عاصم کا کہنا ہے کہ مفتی منیر شاکر کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا، مفتی منیر شاکر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق  مفتی منیر شاکر کا جسد خاکی ہسپتال سے گھر منتقل کیا جا رہا ہے۔