پنجاب میں تاریخ ساز ای آکشن، 52 ٹھیکے 2 ارب 52 کروڑ میں نیلام

پنجاب میں تاریخ ساز ای آکشن، 52 ٹھیکے 2 ارب 52 کروڑ میں نیلام
پنجاب میں تاریخ ساز ای آکشن، 52 ٹھیکے 2 ارب 52 کروڑ میں نیلام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب میں تاریخ ساز ای آکشن، 52 ٹھیکے 2 ارب 52 کروڑ میں نیلام کر دیئے گئے

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری مائنز اینڈ منرلز پرویز اقبال کی زیر صدارت ای آکشن کے حوالے سے ایک اہم اجلاس مہوا، جس میں پنجاب میں پہلی بار کامیاب ای آکشن کے انعقاد پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔سیکرٹری معدنیات کے مطابق، ای آکشن کے پہلے مرحلے میں 52 ٹھیکے نیلام کیے گئے، جن کی مجموعی مالیت 2 ارب 52 کروڑ روپے رہی۔ انہوں نے اس کامیابی کو ایک تاریخی سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے محکمے کے سالانہ ریونیو میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

پرویز اقبال کا کہنا تھا کہ ای آکشن کا جدید نظام نہ صرف سرمایہ کاروں اور ٹھیکیداروں کے لیے سہولت کا باعث بنے گا بلکہ اس سے شفافیت اور غیر جانبداری کو بھی فروغ ملے گا۔  اس اقدام سے کرپٹ مافیا کے خاتمے میں مدد ملے گی اور کاروباری طبقے کو آسان اور محفوظ سرمایہ کاری کے مواقع فراہم ہوں گے۔

 سیکرٹری معدنیات نے ای آکشن کو مائنز اینڈ منرلز کے شعبے میں ترقی کی نئی راہیں کھولنے کا ذریعہ قرار دیا اور کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے معدنی وسائل کے مؤثر انتظام میں بہتری آئے گی۔

 اجلاس میں محکمہ مائنز اینڈ منرلز کے اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی۔