کرک:جے یو آئی (ف)کے تحصیل ناظم کیخلاف تحریک عدم اعتمادکامیاب
کرک(ڈیلی پاکستان آن لائن)جے یو آئی (ف)کے تحصیل ناظم کیخلاف تحریک عدم اعتمادکامیاب ہو گئی،جے یو آئی (ف)کے 6 ارکان نے بھی اپنے ناظم کیخلاف ووٹ دیا۔
تفصیلات کے مطابق جے یو آئی (ف)کے تحصیل ناظم عبدالوہاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گئی ہے، برسراقتدار پارٹی کے 6 ارکان نے اپنے ہی ناظم کیخلاف حق رائے دہی استعمال کیا،عبدالوہاب کیخلاف پی ٹی آئی ارکان نے تحریک عدم اعتمادپیش کی،تحصیل کونسل کے 15میں 11 ارکان نے عبدالوہاب کیخلاف ووٹ دیا۔
قبل ازیں تحصیل کونسل کے اجلاس میںشدید ہنگامہ آرائی ہوئی ،اپوزیشن اورحکومتی ارکان آپس میں گتھم گتھاہو گئے اور مسلح افرادبلالئے، پولیس نے بروقت پہنچ کر معاملے کو مزید بگڑے سے بچا لیا اورتحصیل ناظم عبدالوہاب سمیت 20 افرادکو حراست میں لے لیا۔