حکومت تاجروں سے ملکر ایس او پیز بنائے،مر کزی تنظیم تا جر ان

حکومت تاجروں سے ملکر ایس او پیز بنائے،مر کزی تنظیم تا جر ان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی)مر کزی تنظیم تا جر ان پاکستان کے صدر محمد کاشف چودھری نے کہا ہے کہ حکومت اور وزرا ملک میں دوبارہ لاک ڈاون کر نے کی دھمکیاں دینے کی بجائے ملک گیر تاجر تنظیموں کے ساتھ ملکر ایس او پیز بنائیں تاکہ کرونا سے بچتے ہو ئے ملکی معیشت کا پہیہ چلایا جا سکے، ملک میں جا ری مسلسل 45 دن لاک ڈاون کے بعد مارکیٹیں اور بازار کھلنے سے یکدم رش پڑنا فطری عمل ہے۔ہم نے حکو مت کو عید سے متعلقہ کاروبار 24 گھنٹے اور پورا ہفتہ کھولنے،مختلف کاروبار متبادل دنوں میں کھولنے یا الگ الگ اوقات کار میں کھولنے،ایس او پیز پر عملدرآمد، رش کنٹرول کرنے،پارکنگ ایریاز کے نظام،داخلی و خارجی راستوں،پانی اور ٹینکیوں کی فراہمی،ہدایات پرعملدرآمد کیلئے ٹیموں کی تشکیل کی تجاویز دیں، مگر حکومت نے انکو ماننے کی بجائے بہت ہی محدود وقت اور ہفتہ میں چار دن کاروبار کھولنے کا فیصلہ کر دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں تا جر نمائندوں کے ہمراہ پر یس کانفر نس کر تے ہو ئے کیا۔کاشف چوھری کا کہنا تھا کہ حکومتی غیر سنجیدہ رویے کی وجہ سے عوام بھی کرونا کو سنجیدہ نہیں لے رہی،حکومت نے ابھی تک تاجروں کو کوئی ریلیف نہیں دیاوعدوں،اعلانات کے باوجود بلاسود قرضوں کی فراہمی تو دور کی بات یوٹیلیٹی بلزپر رعایت،پرائیویٹ کرایوں کا حل تودور کی بات حکومتی اختیار میں سرکاری جائیدادوں کے کرایوں تک میں کوئی ریلیف نہیں دیا گیا۔
تنظیم تا جر ان

مزید :

صفحہ آخر -