کون سی سیاسی جماعت سے بات کرنی ہے فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے: زرتاج گل
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کا کہنا ہے کہ کون سی سیاسی جماعت سے بات کرنی ہے فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل سے پاکستان کا مقدمہ لڑرہے ہیں لہٰذا معافی ان سے مانگنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ عوام کا مینڈیٹ واپس لیا جائے اور بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے ۔زرتاج گل کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں ڈائیلاگ کرسکتی ہیں، بانی پی ٹی آئی اداروں پر یقین رکھتے ہیں، مینڈیٹ کی واپسی، اسیران کی رہائی پربات چیت ہونی چاہئے۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی آرمی چیف کو خط لکھیں گے تو اچھی بات ہے۔