شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے ’اذہان‘ کی ایسی تصویر شیئر کروا دی کہ مداح دیکھتے ہی رہ گئے، جان کر آپ بھی بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”دونوں بڑے شرارتی ہیں“
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا ”اذہان مرزا ملک“ کے والدین بنے تو پوری دنیا میں ان کے مداحوں نے ڈھیروں دعائیں اور مبارکباد کے پیغامات بھیجے۔
دونوں کے مداح ننھے اذہان کی تصویر دیکھنے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں مگر اس کی ایک بھی تصویر سامنے نہیں آئی تاہم اب شعیب ملک نے اپنی اہلیہ اور سسرال والوں کیساتھ اذہان کی تصویر بھی شیئر کر دی ہے جسے دیکھ کر صارفین خوش بھی ہیں اور ان کے تجسس میں مزید اضافہ بھی ہو گیا ہے کیونکہ اس مرتبہ بھی انہوں نے اذہان کا چہرہ نہیں دکھایا۔
شعیب ملک کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری تصویر میں انہیں اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا، ساس، سسر اور سالی کیساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ ثانیہ مرزا نے اذہان کو گود میں اٹھا رکھا ہے تاہم اس کا چہرہ نظر نہیں آ رہا اور اب شائقین ایک مرتبہ پھر اگلی تصویر میں انتظار میں ہیں کہ شائد تب انہیں اذہان کا چہرہ دیکھنے کو مل ہی جائے۔
انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”جشن کا وقت!!! میرا بیٹا اسی روز 16 دن کا ہوا ہے جب میری اہلیہ 16 سال کی ہوئی تھیں اور میری ساس بھی۔۔۔ لائف سیٹ ہے!!! الحمد اللہ“