”علامہ اقبالؒ اور ردِ قادیانیت“         

  ”علامہ اقبالؒ اور ردِ قادیانیت“         

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عقیدہ ختم نبوت، امت مسلمہ کا بنیادی، اساسی اور اجتماعی مسئلہ ہے اس مسئلے پر ساری امت کے تمام طبقات باھم پوری طرح متفق ہیں اور امت مسلمہ کا کوئی بھی طبقہ عقیدہب ختم نبوت کا انکاری نہیں اور نہ ہی یہ مسئلہ امت میں کسی بھی حوالے سے متنازع ہے۔۔ فتنہء انکار ختم نبوت نے گزشتہ صدی میں جب سر اٹھایا تو پوری امت نے اس فتنے کیگ سر کوبی کے لیے اجتماعی کردار ادا کیا لیکن سامراج کی سازشوں سے اب تک یہ منفی رجحان پہلو بدل بدل کر سر اٹھاتا رہتا ہے مفکر اسلام، مصور پاکستان، ترجمان حقیقت،چشاعر انقلاب، شاعر اسلام، شاعر مشرق اور شاعر آفاق حضرت علامہ محمد اقبال رحمہ اللہ کی صائب فکر بھرپور انداز سے موجود ہے لہذا اس حوالے سے بھی افکار اقبال سے راہنمائی لی جانا چاہیے۔۔ انٹرنیشنل پیس مشن کے چیئرمین، مصطفائی تحریک پاکستان کے بانی و رہبر معروف دانشور، شاعر اور محقق علامہ ڈاکٹر محمد ظفر اقبال نوری نیک کمال محنت کر کے اس موضوع پر تحقیق کا حق ادا کر دیا ہے جو ان کی تازہ کتاب۔ علامہ اقبال اور رد قادیانیت۔ کے نام سے منصہ شہود پر آئی ہے یہ کتاب تحفظ عقیدہ ختم نبوت کے موضوع پر ایک اہم دستاویز ہے کیونکہ ڈاکٹر محمد ظفر اقبال نوری کی ساری زندگی کا اوڑھنا و بچھونا انہی موضوعات پر لکھنا اور پڑھنا رہا ہے ہماری سب سے پہلی کتاب۔۔۔ محمد خاتم النبیین۔۔۔ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم۔۔۔ پر آپ نے ایک شاندار، مختصر مگر جامع تقریظ لکھی تھی جو ساڑھے تین دہائیاں بیت جانے کے باوجود آج بھی تر و تازہ ہے۔ انہوں نے ساری زندگی خدمت دین میں صرف کی وہ انجمن طلبہ اسلام کی تاریخ میں مقبول ترین مرکزی صدر رہے اور مسلسل تین سال تک صدر منتخب ہوتے رہے اس وقت آپ۔۔ انٹرنیشنل پیس مشن۔۔ کے چیئرمین کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔۔ مصطفائی تحریک پاکستان کے بانی اور رہبر ہونے کا اعزاز بھی انہیں حاصل ہے۔۔ آپ کی اس کتاب کو ہر سطح پر بھرپور پذیرائی مل رہی ہے جو ان کی محنت و جستجو، صائب فکری اور قلبی تڑپ کا پتا دیتی ہے گزشتہ دنوں اس کتاب کی تقریب رونمائی نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جس کے مہمان خصوصی قائد صحافت اور پی ایف یو جیکے صدر افضل بٹ تھے، تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبولؐ سے ہوا، تلاوت کلام پاک کی سعادت قاری شہزاد احمد جبکہ نعت رسول مقبولِ کی سعادت راجہ شوکت محمود اور سید ذیشان بخاری نے حاصل کی، تقریب سے کتاب کے مصنف ڈاکٹر محمد ظفر اقبال مصطفائی اور افضل بٹ کے علاوہ محمد اسلم الوری، پروفیسر داکٹر سید اکمل حسین شاہ، ڈاکٹر گل احمد، محمد رفیق مغل، صدر این پی سی اظہر جتوئی، سیکرٹری نیئر علی،سینئر صحافی ڈاکٹر عبدالودود قریشی،محمد فاروق مصطفائی، ڈاکٹر رضا مصطفائی، ڈاکٹر زاہد حسین چغتائی و دیگر نے کتاب کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا،تقریب کی نظامت کے فرائض آفتاب نیئر صدیقی نے سرانجام دیئے،ڈاکٹر ظفر اقبال نوری نے کتاب کے حوالے سے بتا یا کہ کتاب لکھنے کا خیال قادیانیوں کو کافر قرار دینے کی گولڈن جوبلی تقریب کے موقع پر آیا،قادیانی اپنے آپ کو مسلمان ظاہر کرکے نوجوان نسل کو گمراہ کر رہے ہیں،اقبال کے اشعار میں قادیانیت کو رد کیا گیا ہے،یہ کتاب اقابل کا دفاع ہے، پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے کہا کہ ڈاکٹر ظفر اقبال نوری سے بہت کچھ سیکھا ہے، انکو موجودہ مقام تک پہنچانے میں عشق رسول ِؐ کا اہم کردار ہے،اگر آپ کا عشق سچا اور یقین کامل ہو تو انسان منزل مقصود پر پہنچ جاتا ہے،دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ ختم نبوت پر ڈکیتیوں کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے، اس کتاب میں اقبال پر لگائے جانیوالے الزامات کی تردید کی گئی ہے،اس کتاب نے تحقیق کے نئے در وا کئے ہیں، کتاب میں یہ بات واضح کی گئی ہے کہ قادیانی آستین کے سانپ ہیں جو مسلمان ہونے کا لبادہ اوڑھ کر اسلام کو نقصان پہنچا رہے ہیں،یہ کتاب لکھنا وقت کی ضروت تھی تاکہ قادیانیت کو رد کیا جاسکے،گو کہ پاکستان میں قادیانیت کا سرکچلا گیا ہے مگریہ دنیا بھر میں مافیاء بن چکے ہیں، انہیں بینقاب کرنا میڈیا کی ذمہ داری ھے۔ ایسی ہی ایک تقریب قائد اعظم لائبریری باغ جناح لاہور میں 20 نومبر 2024  ایک بجے دن منعقد ہو رہی ہے جس کا اہتمام مصطفائی تحریک شمالی (پنجاب) نے کیا ہے واضح رہے کہ ڈاکٹر محمد ظفر اقبال نوری کے قلم سے ڈیڑھ درجن کے لگ بھگ کتابیں نکل چکی ہیں اور انہیں مقبولیت تامہ نصیب ہوئی ہے ان کی کتابوں میں درد کرنیں فراق سورج (نظموں کا مجموعہ)، بچوں کا اقبال (علامہ اقبال رحمہ اللہ کے لیے کی بچوں کے لیے لکھی گئی نظموں کی تشریح)، قرآنی باتیں (بچوں کے لیے اصلاحی و تربیتی عنوانات پر منتخب آیات کی آسان تشریح)، رفیق سفر (ناول)، جمال فاقہ مستی (روزہ کے موضوع پر جمالیاتی تحریر)، دعوت حسن و سرور (نماز کے موضوع پر منفرد تحریر)، جمال فکر (ذکر الہی سے متعلق ایک وجدانی تحریر)، شعور زندہ (نثر پارے)، اسلام اور مسئلہ غلامی، سیرت شاہ خوباں صلی اللہ علیہ والہ وسلم،(سیرت طیبہ پر لکھے گئے مقالات کا مجموعہ)، مصحف ثنا (نعتیہ مجموعہ)، جمال حرف (نعتیہ مجموعہ) اور پیش نظر کتاب عقیدہ ختم نبوت علامہ اقبال اور رد قادیانیت ہیں۔

٭٭٭

4

مزید :

ایڈیشن 1 -