امیر ترین نان فائلرز کی باری آ گئی...
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ ) 5000 امیر ترین نان فائلرز کی باری آ گئی.
تفصیلات کے مطابق حکومت نے 27ارب روپے مالیت کے اثاثہ جات کے حامل 5 ہزار امیر ترین نان فائلرزکے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے ان افراد کو آئندہ 2ہفتوں کےد وران نوٹس جاری کیے جائیں گے ، یہ امیرترین افراد تین تین گاڑیوں کے مالک ہیں اور بنک اکاؤنٹس سے 10کروڑ روپے سے زائد منافع حاصل کرتے ہیں اور ماہانہ 2 لاکھ روپے کریڈیٹ کارڈ سے خرچ کرتے ہیں ، ان امیرترین افراد کے بچے مہنگے نجی سکولوں میں تعلیم حاصل کررہےہیں .
"جنگ " کے مطابق وزیر مملکت خزانہ وریونیو علی پرویز ملک نے بتایا کہ ایف بی آر کا ٹرانسفارمیشن پلان تیار کر لیاگیا اور ایف بی آر کے آڈٹ اور ڈیجیٹائزیشن کی بنیاد پر 2 لاکھ پوٹینشل نان فائلرز کا ڈیٹا اکٹھا کر لیاگیا جن میں سے 5ہزار امیر ترین افراد کے خلاف آئندہ 2ہفتوں میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور ان سے 7 ارب روپے ٹیکس ریونیواکٹھا ہونے کی توقع ہے.