فورسز کی کارروائی،2 دہشتگرد گرفتار، بلوچستان میں دہشتگردی کے منصوبے کا انکشاف

فورسز کی کارروائی،2 دہشتگرد گرفتار، بلوچستان میں دہشتگردی کے منصوبے کا ...
فورسز کی کارروائی،2 دہشتگرد گرفتار، بلوچستان میں دہشتگردی کے منصوبے کا انکشاف

  

ژوب(مانیٹرنگ ڈیسک)میرعلی خیل روڈ پر سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق دہشتگرد وں کو وانا سے ژوب میں داخل ہونیکی کوشش پر گرفتار کیا گیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگردمحرم الحرام میں بلوچستان میں دہشتگردی کا منصوبہ بنارہے تھے۔دہشتگردوں کے قبضے سے 5 پستول،گولیاں اور بارودی مواد بر آمد کرلیاگیا ہے۔ دہشتگردوں کو حراست میں لے کر مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید : ژوب