بیرون ملک پاکستانیوں نے کس حلقے میں کتنے ووٹ ڈالے اور کیا یہ ووٹ نتائج پر اثرانداز ہو سکتے ہیں؟ الیکشن کمیشن نے تفصیلات جاری کیں تو ہر کوئی ہکا بکا رہ گیا، جان کر وزیراعظم بھی پریشان ہو جائیں گے

بیرون ملک پاکستانیوں نے کس حلقے میں کتنے ووٹ ڈالے اور کیا یہ ووٹ نتائج پر ...
بیرون ملک پاکستانیوں نے کس حلقے میں کتنے ووٹ ڈالے اور کیا یہ ووٹ نتائج پر اثرانداز ہو سکتے ہیں؟ الیکشن کمیشن نے تفصیلات جاری کیں تو ہر کوئی ہکا بکا رہ گیا، جان کر وزیراعظم بھی پریشان ہو جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) گزشتہ روز ملک بھر میں کئی حلقوں میں ضمنی انتخابات بھی ہوئے جس کی خاص بات بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے پہلی مرتبہ حق رائے دہی استعمال کرنا ہے تاہم کس حلقے میں کتنے ’انٹرنیٹ ووٹ‘ پڑے اور ان سے الیکشن نتائج پر کیا اثر ہوا؟ حیران کن تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹوں کو بھی نتائج میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور ووٹوں کی تفصیلات بھی جاری کر دی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے ووٹرز کی تفصیلات متعلقہ ریٹرننگ افسران کو ارسال دی ہیں جس کی روشنی میں ووٹوں کو حتمی نتائج میں شامل کیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 243 کراچی میں 1353 ووٹ رجسٹرڈ ہوئے جبکہ سب سے زیادہ 1112 ووٹ بھی اسی حلقے میں ڈالے گئے۔ بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 35 مستونگ پر واحد رجسٹرڈ ووٹ بھی کاسٹ کیا گیا۔این اے 53 اسلام آباد میں 641 ووٹ رجسٹرڈ ہوئے جن میں سے 523 ووٹ کاسٹ کئے گئے، این اے 60 راولپنڈی میں 567 رجسٹرڈ ووٹوں میں سے 460 ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔
ای سی پی کے مطابق این اے 69 گجرات میں 698 ووٹ رجسٹرڈ ہوئے اور 561 پاکستانیوں نے ووٹ کا حق استعمال کیا جبکہ این اے 103 فیصل آباد میں 68 رجسٹرڈ ووٹوں میں سے 65 کاسٹ کئے گئے۔این اے 124 لاہور میں 510 رجسٹرڈ ووٹوں میں سے 400 ووٹ کاسٹ ہوئے اور این اے 131 لاہور پر رجسٹرڈ 1126 ووٹوں میں سے 991 کاسٹ ہوئے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ڈالے گئے کل ووٹوں کی تعداد 6 ہزار سے زائد بنتی ہے تاہم یہ الیکشن کے نتائج پر اثرانداز نہیں ہوئے اور کوئی بھی حلقہ ایسا نہیں جہاں ”آئی ووٹ“ کے باعث نتائج تبدیل ہوئے ہوں۔ جیسا کہ این اے 60 راولپنڈی میں تحریک انصاف کے امیدوار نے 647 ووٹوں سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کو شکست دی اور اس حلقے میں پڑنے والے 460 ”آئی ووٹ“ بھی مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کو ملتے تو اس سے نتائج پر فرق نہیں پڑتا اور پی ٹی آئی کا امیدوار ہی کامیاب ٹھہرتا۔