کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ‘ جمشید دستی کی 19 اکتوبر تک حفاظتی ضمانت منظور

    کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ‘ جمشید دستی کی 19 اکتوبر تک حفاظتی ضمانت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خبر نگار خصوصی)ہائیکورٹ ملتان بنچ نے کارسرکار میں مداخلت کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم سابق ایم این اے جمشید دستی کی حفاظتی ضمانت 19 اکتوبر تک منظور کرلی ہے۔ فاضل عدالت میں سابق این این اے جمشید دستی نے درخواست(بقیہ نمبر28صفحہ12پر)

ضمانت قبل از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے خلاف کے پولیس تھانہ سٹی علی پور نے اکتوبر 2018 میں مقدمہ درج کیا اور الزام عائد کیا کہ ملزم نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران مزاحمت کی اور ٹائر جلا کر سڑک بلاک کرکے احتجاج کیا تھا، جمشید دستی کی جانب سے ایڈوکیٹ باصر سکھانی عدالت میں پیش ہوئے اور مزید موقف اختیار کیا کہ مقدمہ بے بنیاد ہے اس لیے پولیس کو گرفتاری سے روکا جائے۔
حفاظتی ضمانت