قندیل بلوچ قتل کیس، پولیس نے مفتی عبدالقویٰ کو کلیئر قرار دیدیا

قندیل بلوچ قتل کیس، پولیس نے مفتی عبدالقویٰ کو کلیئر قرار دیدیا
قندیل بلوچ قتل کیس، پولیس نے مفتی عبدالقویٰ کو کلیئر قرار دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (آئی این پی) قندیل بلوچ قتل کیس میں موبائل فون کی فرانزک رپورٹ آنے کے بعد پولیس نے مفتی عبدالقوی کو کلیئر قرار دیدیا۔ قندیل بلوچ کے والد کا کہنا ہے کہ انہوں نے پہلا بیان دباﺅ میں دیا،دوبارہ بیان ریکارڈ کیا جائے۔ قندیل بلوچ قتل کیس کی تحقیقات کے حوالے سے پولیس کو مفتی عبدالقوی کے موبائل فون کی فرانزک رپورٹ موصول ہوگئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قندیل بلوچ نے مفتی عبدالقوی سے آخری رابطہ 22جون کو کیا تھا۔قندیل نے مفتی عبدالقوی کو دس ایس ایم ایس بھیجے تھے مگر مفتی عبدالقوی نے ان پیغامات کا جواب نہیں دیا۔ رپورٹ کے مطابق مفتی عبدالقوی کا قندیل بلوچ کے کسی رشتے دار سے بھی رابطہ ثابت نہیں ہوسکا۔

مزید :

لاہور -