ملتان: ڈکیتی چوری کی نان سٹاپ وارداتیں‘ شہریوں کو بھاری نقصان 

      ملتان: ڈکیتی چوری کی نان سٹاپ وارداتیں‘ شہریوں کو بھاری نقصان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  ملتان (وقائع نگار)  ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں  میں شہری لاکھوں روپے کی نقدی و قیمتی سامان سے محروم ہو گئے پولیس نے مقدمات درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔تفصیل کے مطابق تھانہ مظفر آباد کے علاقے غازی موڑ محمد شہزاد سے تین مسلح ڈاکو نے (بقیہ نمبر38صفحہ 7پر)
روک کر نقدی و موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے، بستی شاہ والہ عمر فاروق کی بیٹھک میں موجود دیگر اشخاص سے تین نامعلوم افراد نے اسلحہ کی نوک پر نقدی و موبائل مالیت2لاکھ 35ہزار لیگئے، تھانہ ممتاز آباد کے علاقے ناصرہ آباد محمد زوہیب سے تین افراد نے گن پوائنٹ پر نقدی و موبائل مالیت76ہزار لے گئے، تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے رشیدہ آباد سید عاطف کے سٹور میں دو مسلح ڈاکو نے داخل ہوکر نقدی11ہزار لیگئے، تھانہ حرم گیٹ کے علاقے صابن والی گلی راشد قریشی کے گھر تین نامعلوم افراد نے داخل ہوکر اسلحہ کے زور پر اہل خانہ کر یرغمال بناکر گھر سے نقدی و زیورات مالیت10لاکھ 15ہزار لیکر فرار ہوگئے، تھانہ کینٹ کے علاقے ابدالی روڑ طاہر جمال کی دوکان کے تالے توڑ کر نقدی و جوتے مالیت3لاکھ51ہزار، تھانہ چہلیک کے علاقے گلدین کالونی ملک فرخ کی دوکان سے سامان الیکٹرونکس مالیت16ہزار، تھانہ قطب پور کے علاقے محلہ نزرآباد طارق عزیز کیگھر کا سوئی گیس میٹر، تھانہ گلگشت کے علاقے ناردن بائی پاس شہزاد علی، سیداں والا بائی پاس صابر امیر کی موٹرسائیکلیں، چاہ کیکر والہ محمد فیاض کیگھر سے نقدی و زیور مالیت2لاکھ، تھانہ بی زیڈ کے علاقے العطا کالونی نسیم اختر کیگھر کا سوئی گیس میٹر، تھانہ نیوملتان کے علاقے چوک کمہار انوالہ محمد جاوید ودیگر افراد کے20موبائل، خوشحال کالونی رضوان علی، تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے منظورہ آباد رشد حنیف کی موٹرسائیکلیں، تھانہ مخدوم رشید کے علاقے شاہد محمود کے رقبہ سے پمپ و تاریں مالیت1لاکھ جبکہ تھانہ سٹی جلالپور کے علاقے دربار چوک صداقت علی کی موٹرسائیکل چوری ہوگئے۔
نقصان