شرک سب سے بڑا ظلم ہے، پروفیسر ڈاکٹر اسلم صدیقی

شرک سب سے بڑا ظلم ہے، پروفیسر ڈاکٹر اسلم صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) ممتاز مذہبی سکالر مفسر قرآن پروفیسر ڈاکٹر علامہ محمد اسلم صدیقی نے عمرہ کی ادائیگی کے بعد جامع مسجد حجاز گلبرگ میں درس قرآن کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شرک سب سے بڑا ظلم ہے۔ اللہ تعالیٰ کے سوا کسی اور کی بندگی کرنا ظلم اور شرک ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشف اللہ کے نیک بندوں کو عطا ہوتا ہے، ہمیں اللہ تعالیٰ سے ہر وقت معافی مانگتے رہنا چاہئے کیونکہ اللہ توبہ قبول کرنے اور رحم کرنے والا ہے جو لوگ استغفار کرتے ہیں، اللہ ان کی قبولیت فرماتا ہے۔ نماز اللہ کی عبادت ہے، اللہ اور اس کا رسولؐ جدا جدا نہیں ہیں۔ جب اللہ کا رسولؐ جب بھی تمہیں بلائے فوری طور پر پابندی کرو۔

اتباع اور اطاعت میں فرق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں تکبر سے بچنا چاہئے جو آدمی گناہ کرتا ہے وہ اپنے نفس پر ظلم کرتا ہے، اس کی سزا جہنم ہے۔

ظلم کا دوسرا معنی شرک ہے۔ اللہ کے سوا کسی اور کی بندگی کرنا ایسے ہے کہ جیسے تم نے اللہ کو چھوڑ دیا۔ دکھلاوے کی نماز کسی کام کی نہیں۔ اے ایمان والو! اپنے ایمان کو آلودہ نہ کرو۔ انہوں نے کہا کہ رسولؐ کی اطاعت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔