نقل کروانے کے الزام میں گرفتار 3 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

نقل کروانے کے الزام میں گرفتار 3 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(کرائم رپورٹر)اورنگی ٹاؤن میں واٹس ایپ گروپ کے ذریعے نقل کروانے کے الزام میں گرفتار ہونے والے 3 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، ملزمان نے انکشاف کیا کہ معراج نامی شخص کی ہدایت پر کام کرتے تھے، پاکستان بازار کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر 14-B شاہ خالد کالونی مکان نمبر 2119 سے واٹس ایپ گروپ کے ذریعے اسکول کے طلبہ کو حل شدہ پرچے بھیجنے والے گرفتار 3 ملزمان شہریار، قاسم، حیدر علی کے خلاف مقدمہ کنٹرولر بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن عبدالرزاق کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔