منی لانڈرنگ کیس،نیب نے شہباز شریف کو کل طلب کر لیا

منی لانڈرنگ کیس،نیب نے شہباز شریف کو کل طلب کر لیا
منی لانڈرنگ کیس،نیب نے شہباز شریف کو کل طلب کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو(نیب)نے منی لانڈرنگ کیس میں شہبازشریف کو کل طلب کرلیاہے،نیب نے شہباز شریف سے وارثت میں موصول ہونے والی جائیداد کی تفصیلات طلب کرلیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کو کل نیب آفس طلب کرلیاگیا ہے ، نیب نے شہباز شریف سے وارثت میں موصول ہونے والی جائیداد کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔
نیب نے سوال کیا ہے کہ 1998 سے 2018کے دوران آپ کی فیملی کے اثاثے367.23ملین سے بڑھ کر549بلین ہوئے،آپ پبلک آفس ہولڈر ہونے کی حیثیت سے ان اثاثوں میں اضافے کی وضاحت دیں ۔