عورتیں مَردوں کو دیکھتے ہی ان کی کن باتوں پر توجہ دیتی ہیں ؟

عورتیں مَردوں کو دیکھتے ہی ان کی کن باتوں پر توجہ دیتی ہیں ؟
عورتیں مَردوں کو دیکھتے ہی ان کی کن باتوں پر توجہ دیتی ہیں ؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس (نیوز ڈیسک) خواتین کی نظر جب مردوں پر پڑتی ہے تو لامحالہ طور پر ابتدائی پسندیدگی یا ناپسندیدگی کا دارو مدار ظاہری شکل و شباہت پر ہی ہوتا ہے کہ اعتماد، دیانت، ذہانت اور دیگر خوبیاں تو آہستہ آہستہ ہی سامنے آتی ہیں۔ اگر آپ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کو دیکھتے ہی خواتین کن باتوں کو بہت دھیان سے نوٹ لیتی ہیں تو مندرجہ ذیل باتوں کو بہت غور سے پڑھیں:
-1 خواتین سب سے زیادہ اور فوری توجہ مردوں کے قد اور وزن کو دیتی ہیں۔ بہت کم یا بہت زیادہ قد اور وزن والے مردوں کو وہ زیادہ دلکش نہیں سمجھتیں۔ عموماً خواتین مردوں کے قد کا موازنہ اپنے قد سے کرتی ہیں کہ وہ ان کی نسبت کتنے لمبے ہیں۔
-2 دوسری اہم اور قابل توجہ بات یہ ہے کہ آپ کے بال، لباس، وضع قطع اور صفائی کا معیار کیسا ہے۔ ان باتوں کا خصوصی خیال رکھیں۔
-3 جسمانی اور ظاہری خوبصورتی کے بعد مسکراہٹ کی باری آتی ہے۔ اگر آپ اچھی مسکراہٹ کے مالک ہیں تو خواتین آپ کے ساتھ زیادہ محفوظ اور مطمئن محسوس کریں گی۔
-4 حس مزاح بہت اہمیت کی حامل ہے لیکن خیال رہے کہ خواتین کو متاثر کرنے کیلئے ضروری ہے کہ آپ انہیں ہنسا سکیں اگر آپ اکیلے ہی قہقہے لگارہے ہیں تو اس کا فائدے کی بجائے نقصان ہوسکتا ہے۔
-5 پراعتمادی دلکش مردانہ شخصیت کا لازمی حصہ ہے، اگر آپ پر اعتمادی کا مظاہرہ کریں تو خواتین آپ کے ساتھ بلا ہچکچاہٹ تعلق پیدا کرنے میں آسانی محسوس کریں گی لیکن خیال رہے یہ پر اعتمادی غرور میں نہ بدل جائے۔
-6 خواتین دلچسپ گفتگو کرنے والے مردوں کو بہت پسند کرتی ہیں لیکن یہ بات بہت اہم ہے کہ ان پر گفتگو کا سحر ضرور طاری کریں مگر اپنے بارے میں سب کچھ بہت جلد مت بتائیں۔ آپ کی زندگی کے مختلف پہلو جتنی دیر سے ان پر کھلیں گے آپ انہیں اتنے ہی دلچسپ اور دلکش محسوس ہوں گے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -