پی ٹی آئی حکومت پیچھے دیکھنے کی بجائے ترقی کا سفر شروع کریگی، جاوید اقبال وڑائچ
رحیم یارخان‘ منٹھار(نمائندہ پاکستان‘ نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے نومنتخب ممبرقومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے کہاہے کہ عمران خان نے مجھے میرے پینل چوہدری(بقیہ نمبر7صفحہ12پر )
آصف مجید‘ چوہدری محمدشفیق کو ٹکٹ دے کر ہم پر جو اعتما د کیا تھا اللہ کے حکم اور رحمت سے ہم اس پر پورا اترنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔اپنی رہائشگاہ پرمبارکباددینے والے وفودسے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کے وزیر اعظم ہوں گے اور ان کی پوری ٹیم جس نے پورے ملک میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھے ہیں ملک سے بہت جلد لوڈشیڈنگ، مہنگائی،بے روزگاری اور سب سے بڑھ کر کرپشن کا خاتمہ کر دے گی۔چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے کہاکہ انشاء اللہ پنجاب اوروفاق میں پی ٹی آئی حکومت بنائے گی اورعوام سے کیے ہوئے وعدے پورے کریں گے۔اس موقع پرسرداریعقوب سندھو‘ چوہدری سلیم بھلر‘ جام فیاض لاڑ‘ وڈیرہ عاشق سانگی‘ راجہ سلیم سمیت عمائدین کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔دریں اثناء انہوں نے کہا کہ عوام کی محبتوں کے اسیر ہیں ،ان کی مشکلات اور مسائل کو حل کرتے ہوئے دن رات ایک کرنے کا عزم کرتے ہیں۔عوام انشاء اللہ تبدیلی اپنی آنکھوں سے دیکھے گی،اب ہم ایک جماعت کے نہیں پورے حلقے کے خادم ہیں،سب کے لئے ہمارے دروازے کھلے ملیں گے۔انہوں نے کہا کہ سستا اورفوری انصاف،بے روزگاری پر قابو،مہنگائی،کرپشن اور دیگر عوامی مسائل ہمارے کپتان عمران خاں کا پہلا ٹارگٹ ہیں جنہیں اب حل کیا جائے گا۔ہر حکومت کا فرض ہے کہ وہ عوامی مسائل کم سے کم کرے تو چند سالوں میں پاکستان خوشحالی کی جانب گامزن ہو سکتا ہے اور مسائل کم سے کم کئے جا سکتے ہیں۔اب ہماری حکومت پیچھے دیکھنے کی بجائے ترقی کا اگلا سفر شروع کرے گی ۔اس موقع پر مرزا افتخار بیگ،محمد عباس،شیخ محمد اشرف،یونس صمدانی،محمد اظہر،مرزا مبشر بیگ،مظہر علی،قاری اظہر ،جام شبیر احمد،مرزا فہیم،محمد صادق،عارف کنڈی پیریا،ارشاد احمد،ڈاکٹر محمد اظہر، اور دیگر درجنوں افراد بھی موجود تھے۔
جاوید اقبال وڑائچ