تباہ حال غزہ کے پناہ گزین کےمپ مےں نوجوان فلسطینی جوڑے کی شادی

تباہ حال غزہ کے پناہ گزین کےمپ مےں نوجوان فلسطینی جوڑے کی شادی
تباہ حال غزہ کے پناہ گزین کےمپ مےں نوجوان فلسطینی جوڑے کی شادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


یروشلم (نیوز ڈیسک) کئی ہفتوں سے گولیوں اور بموں کی گھن گرج میں ڈوبے غزہ میں اس وقت شادیانے بج اٹھے جب حالیہ جنگ بندی کے دوران اقوام متحدہ کے تعاون سے ایک نوجوان فلسطینی جوڑا شادی کے بندھن میں بندھ گیا۔ تیس سالہ عمر ابونمار اور 23 سالہ حبہ فیاد کی شادی پہلے سے طے شدہ تھی لیکن اسرائیلی جارحیت کے بعد ان کے گھر تباہ ہوگئے اور غزہ پر ہر طرف بربادی کا راج ہوگیا۔ دلہن حبہ نے بتایا کہ اگرچہ اس نے اپنی شادی کیلئے بہت خواب دیکھے تھے اور یہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ اس کی شادی کے مہمان اس کے عزیزوں کی بجائے ایک سکول میں مقیم پناہ گزین ہوں گے، لیکن اس نے یہی بہتر سمجھا کہ شادی میں تاخیر نہ کی جائے۔ اس کا گھر اور شادی کا سارا سامان اسرائیلی بمباری میں تباہ ہوچکا ہے اور گھر بھی ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکا ہے جبکہ اس کی والدہ معذور اور ایک چھوٹا بھائی اسرائیلی حملے میں شہید ہوچکا ہے۔ شادی کے موقع پر اس کے ساتھی پناہ گزینوں نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی اور خوب خوشیاں منائیں۔ اس شادی کا سارا خرچہ اور ایک فائیو سٹار ہوٹل میں دولہا دلہن کے دو رات کے قیام کا خرچ بھی اقوام متحدہ کے ادارے UNRWA نے کیا ہے جو فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے کام کرتا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -