کراچی ،ایشین اسنوکر سکس ریڈ ایونٹ کا آغاز کل ہوگا
کراچی(اے این این )ایشین اسنوکر اور سکس ریڈ ایونٹ کا آغاز کل ہوگا ۔23 اگست تک جاری رہنے والے اس ایونٹ کا انعقاد ایک مقامی ہوٹل میں کیا جائے گا ۔ جس میں 14 ٹیموں کی شرکت متوقع ہے ۔ پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر فیڈریشن کے صدر عالمگیر شیخ کے مطابق دونوں ایونٹس میں پاکستان کے 11 کھلاڑی شرکت کررہے ہیں ، انشااللہ بہترین نتائج کی توقع ہے۔ایونٹس کے دوران ریفریز ٹریننگ کورس اور ایشین بورڈ کا بھی اجلاس ہوگا۔سکس ریڈ ایونٹ میں 42 کھلاڑی مقابلہ کریں گے۔ ایشین ٹیم ایونٹ کیلئے انعامی رقم 14250 امریکی ڈالرز ہیٹورنامنٹ میں بڑا بریک کھیلنے والے کھلاڑی کو 750 ڈالرز کی رقم ملے گی۔ سکس ریڈ میں انعامی رقم 9375 ڈالرز ہوگی۔