قومی ویمن کرکٹ ٹیم آسٹریلیا روانہ ہوگئی

قومی ویمن کرکٹ ٹیم آسٹریلیا روانہ ہوگئی

  

 لاہور( سپورٹس رپورٹر)قومی ویمن کرکٹ ٹیم آسٹریلیا روانہ ہوگئی ۔آسٹریلیا جانے والی کرکٹ ٹیم میں کپتان ثنامیر ،نائب کپتان بسمعہ معروف ،سیدہ ندا فاطمہ عابدی ، وکٹ کیپر سدرہ نواز ،ندا راشد ،جویریہ ودود ،عثماویہ اقبال ،ماریہ اقبال ،عالیہ ریاض ،کانیتہ جلیل ،انعم امین ،مہم طارق ،ثانیہ اقبال ،سعدیہ یوسف شامل ہیں ، ۔قومی ویمن کرکٹ ٹیم 15اگست سے 6ستمبر تک آسٹریلیا کے خلاف چار ون ڈے اور چارٹی ٹونٹی سیریز میں حصہ لے گی۔آسٹریلیا روانگی کے وقت تمام کھلاڑی جیت کے لئے پر عزم نظر آئیں۔

 ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان ثنامیر کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کی ٹیم دنیا کی نمبر ون ٹیم ہے تاہم قومی ویمن ٹیم نے بھی دورہ آسٹریلیا کے لئے بھرپور تیاری کی ہے اور ٹیم بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرے گی ۔انہوں نے کہاکہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے لیکن ٹیم کی تمام کھلاڑی گراﺅنڈ میں 100فی صد پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گی ۔تمام کھلاڑی فٹ ہیں اور دورہ آسٹریلیاسے ایشین گیمز میں تیاری کی مدد ملے گی ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -