فون پر بات کرنیکا الزام ، شوہر کا بیوی پر تشدد ، 15لاکھ میں فروخت کرنیکی کوشش

فون پر بات کرنیکا الزام ، شوہر کا بیوی پر تشدد ، 15لاکھ میں فروخت کرنیکی کوشش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تونسہ شریف ( تحصیل رپورٹر ) شوہر نے فون پر بات کرنے کا الزام لگا کر کاری قرار دے دیا قتل کرنے کی کوشش کی بھاگ کر (بقیہ نمبر47صفحہ12پر )
جان بچائی والد اور بھائی پر جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا خاتون نے عدالت کو درخواست دے دی ،تونسہ شریف میں شوہر عطااللہ نے بیوی ہاجرہ بی بی کو عبداللہ چاکرانی نامی شخص کے ساتھ فون پر باتیں کرنے کا الزام لگا کر کاری قرار دے دیا ،تشدد اور قتل کرنے کی کوشش کی بھاگ کر وہ والد کے گھر پہنچی تو اس کے باپ اور بھائیوں پر گھر کو آگ لگانے کا الزام لگا دیا اور جھوٹا مقدمہ درج کروا کر اس کے بھائی کو جیل بھیجوا دیا گیا اور جبکہ بوڑھے باپ نے عدالت سے عبوری ضمانت کرالی ہے۔ہاجرہ بی بی نے ظلم کے خلاف ایڈیشنل سیشن جج تونسہ کو کارروائی کے لیے درخواست دے دی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہاجرہ بی بی اور اسکے والدین نے بتایا کہ ملزمان نہایت بااثر ہیں وہ پہلے بھی اپنی دو بیویوں کو طلاق دے چکا ہے اسکے بھائی اور رشتے دار اس پر تشدد کرتے تھے انہوں نے روتے ہوئے وزیراعلی پنجاب اور چیف جسٹس آف پاکستان سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ۔جبکہ متاثرہ خاتون نے کہا کہ اسے 15لاکھ میں فروخت کرنیکی کوشش کی گئی ہے۔