عمران خان کی اپنے ہی سیاسی رہنماوں پر طنزیہ تنقید

عمران خان کی اپنے ہی سیاسی رہنماوں پر طنزیہ تنقید
عمران خان کی اپنے ہی سیاسی رہنماوں پر طنزیہ تنقید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) آزادی مارچ کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے پارٹی کی قیادت کو چند طنزیہ جملوں سے بھی نوازا۔ پارٹی کے ڈپٹی چیئرمین شاہ محمود قریشی کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ وہ تولاہور سے اسلام آباد آتے ہوئے سو گئے تھے۔خطاب کے دوران عمران خان نے شرکاءسے یہ بھی کہا کہ انہوں نے کہا کہ میں یہیں رہوں گالیکن کچھ لوگ آتے جاتے رہیں گے۔
یاد رہے آزادی مارچ کے اسلام آباد پہنچنے پر عمران خان کے شرکاءسے ابتدائی خطاب کے بعد ان سمیت پارٹی کی ساری قیادت ’روپوش‘ ہو گئی تھی جس پر ان کو میڈیا کی جانب کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ قریبی ذرائع کے مطابق عمران خان اس پر پارٹی عہدیداران سے نالاں نظر آتے ہیں۔

مزید :

قومی -