جی ٹیکس بین الاقوامی بی 2 بی ٹیکسٹائل مشینری برانڈ ایکسپو 2017ءکا 17.2 ملین ڈالر کا ہدف

جی ٹیکس بین الاقوامی بی 2 بی ٹیکسٹائل مشینری برانڈ ایکسپو 2017ءکا 17.2 ملین ڈالر ...
جی ٹیکس بین الاقوامی بی 2 بی ٹیکسٹائل مشینری برانڈ ایکسپو 2017ءکا 17.2 ملین ڈالر کا ہدف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (پ ر )جی ٹیکس بین الاقوامی بی 2 بی ٹیکسائل مشینری برانڈ ایکسپو اس علاقے میں اس قسم کا سب سے بڑا اور سب سےز یادہ کامیاب ایکسپو ہے یہ 11 اگست 2017ءسے 13 اگست 2017 کو منعقد ہونے والی تین دن کی نمائش ہے، جس کے ساتھ متوقع کاروباری معاہدے تقریباً 17.2$ ملین ہے۔
اس نمائش کو لاہور ایکسپو سینٹر میں گلوبل انٹرپرائز کی طرف سے منعقد کیا جائے گا جس میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کے بڑے صنعت کار ان کی معروف برانڈز کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں جو ٹیکسٹائل، گارمنٹ ڈیجیٹل، پرنٹنگ کڑھائی، مشینیں چمڑے کی، مشینری کیمیکل اور ڈائی توانائی اور ملبوسات پر مشتمل ہے۔بارودان جاپان پاکستان میں پہلی بار لیزر برج نظام کے ساتھ ساتھ مکمل طور پر خود کار طریقے سے کٹنگ ٹیبل لانچ کرے گا۔


ایکسپو میں 109 کمپنیوں کے ساتھ ساتھ 417برانڈز شرکت کرنے جارہے ہیں۔ چین اور یورپ کے 32ملکوں سے تقریباً 73 غیر ملکی وفد بھی شرکت کریں گے، ہائی پروفائل، قونصل خانہ جرنل، ڈپلومیٹس اور حکومتی حکام بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔
جی ٹیکس نمائش کے تین دن میں انڈسٹری سے وابستہ تقریباً 15,000 صنعت کار،، تاجروں اور کارپوریٹ وزیٹرز متوقع ہیں۔

مزید :

کراچی -