شاہ فرمان کو گورنر خیبر پختونخوا بنانے کا فیصلہ،عمران خان نے منظوری دے دی

شاہ فرمان کو گورنر خیبر پختونخوا بنانے کا فیصلہ،عمران خان نے منظوری دے دی
شاہ فرمان کو گورنر خیبر پختونخوا بنانے کا فیصلہ،عمران خان نے منظوری دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بنی گالہ میں ہونے والے اجلاس میں گورنر کے پی کے کے لئے شاہ فرمان کے نام کی منظوری دے دی۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور نامزد وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنما شاہ فرمان کو گورنر خیبر پختونخوا بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کی باقائدہ منظوری چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بنی گالہ میں ہونے والے اہم اجلاس میں دی گئی ۔
دوسری جانب گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے، گورنر نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کے بعد مستعفی ہوجائیں گے،گورنر خیبرپختونخوا کل اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوائیں گے، گورنر اقبال ظفر جھگڑا پر مستعفی ہونے کیلئے اندرونی دباو بھی تھا۔
واضح رہے گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے اس سے قبل مستعفی ہونے سے انکار کیا تھا،لیکن اس کے بعد پارٹی کے کہنے پر وہ استعفیٰ دینے پر راضی ہو گئے تھے۔