بیت المقدس کی آزادی کیلئے خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے ،سینیٹر مشتاق احمد
کرک(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی کے صوبائی امیر اور سینیٹر مشتاق احمد نے کہاہے کہ بیت المقدس کی آزادی کیلئے خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے ۔
سینیٹر مشتاق احمد کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ اسرائیل کے ناجائز قبضے کو کسی صورت تسلیم نہیں کرتے ،فلسطین کی آزادی کیلئے پوری امت مسلمہ کھڑی ہے ،انہوں نے کہاکہ عرب ممالک فیصلے پر نظرثانی کریں،اسرائیل مسلمانوں کاازلی دشمن ہے ۔