تحریک انصاف کے احتجاج کی جھلکیاں

تحریک انصاف کے احتجاج کی جھلکیاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رپورٹنگ ٹیم (کرائم سیل)تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے گزشتہ روز لاہور میں مصروف ترین دن گزارا۔*عمران خان ساڑھے بارہ بجے علا مہ اقبال انٹر نیشنل ائر پورٹ پر پہنچے۔*تحریک انصاف کے کارکنو ں نے عمران خان کا پر تپاک استقبال کیا اور جگہ جگہ ان پر پھو لو ں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔
*عمران خان نے تین مقا مات پر کارکنو ں سے مختصر خطا ب کیا ۔
*شہر میں ٹر یفک نہ ہو نے کے برابر جبکہ تجارتی مراکزجزوی طور پر بند رہیں۔
*عمران خان کا آخر ی خطاب مال روڈ پر ہوا جہاں ان کے لیے خصو صی طور پر سٹیج بنا یا گیا تھا ۔
*دھرنو ں میں خواتین سمیت بچو ں کی کثیر تعداد بھی مو جو د تھی ۔
*احتجاجی دھرنو ں میں عارضی سٹال ہو لڈرز کی چاندی رہی ۔
*دھر نو ں کی جگہ پر ساؤ نڈ سسٹم بھی لگائے گئے جہاں پر پارٹی کے گیتو ں پر دیو انے جھو متے رہے ۔
*بھاٹی چو ک میں تحریک انصاف اور ن لیگ کے کارکنو ں میں معمو لی ہنگامہ آرائی ہوئی ۔

مزید :

صفحہ اول -