مسلمانوں کی مشکلات کو کم کرنے میں ایران اور انڈونیشیا کا اہم کردار ہے: سپیکر ایرانی پارلیمنٹ

مسلمانوں کی مشکلات کو کم کرنے میں ایران اور انڈونیشیا کا اہم کردار ہے: سپیکر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تہران (اے پی پی) ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ دنیا بھرکے مسلمانوں کی مشکلات کو کم کرنے میں ایران اور انڈونیشیا کا اہم کردار رہا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق تہران میں انڈونیشیا کے پارلیمانی دوستی گروپ کے سربراہ مصطفی علی اسقاف نے وفد کے ساتھ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں ڈاکٹر لاریجانی نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان اچھی سطح کے دو طرفہ سیاسی تعلقات قائم ہیں اور اقتصادی لحاظ سے بھی دونوں ملکوں کی توانائی کی مزید نشاندہی کی کوشش ہونی چاہئے۔انہوں نے اسلامی ممالک کے موجودہ بحرانوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی پھیلنے سے علاقے کے حالات خراب ہوئے ہیں اور دشمنان اسلام اس صورت حال سے اپنے مفاد میں استفادہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خاص طور سے اسرائیلی حکومت غرب اردن کے لوگوں پر دباؤ ڈال کر اور مسجدالاقصی کے مستقبل کے بارے میں خطرات پیش کرکے مسلمانوں کو مشتعل کرنے کی کوشش میں ہے۔مصطفی علی اسقاف نے اس ملاقات میں کہا کہ ایران علاقے کا ایک اہم اور مؤثر ملک ہے اور انڈونیشیا کے نزدیک ایران کے ساتھ تعلقات میں فروغ کی بہت اہمیت ہے۔

مزید :

عالمی منظر -