سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کی برسی' لاہور میں تمام سڑکوں پر ٹریفک ایک منٹ کے لیے روک دی گئی

سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کی برسی' لاہور میں تمام سڑکوں پر ٹریفک ایک منٹ کے ...
سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کی برسی' لاہور میں تمام سڑکوں پر ٹریفک ایک منٹ کے لیے روک دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(صباح نیوز)سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کی برسی کے موقع پر لاہور میں بدھ کے روز صبح 10بجے تمام سڑکوں پر ٹریفک ایک منٹ کے لیے روک دی گئی اور لوگوں نے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی ٹھیک صبح 10بجے لاہور کی سڑکوں پر نصب سگنلز کو سرخ کردیا گیا اور ٹریفک کو ایک منٹ کے لیے روک دیا گیا اور لوگوں نے سانحہ اے پی پشاور کے شہید طلباء اور اساتذہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی، واضح رہے کہ 16دسمبر 2014کو 9دہشت گردوں نے آرمی پبلک سکول پشاور پر حملہ کیا اور فائرنگ اور خود کش دھماکوں سے 150کے قریب افراد کو شہید کیاجن میں سے 132طالب علم جبکہ دیگر اساتذہ اور سکول کے عملہ کے افراد شامل تھے ۔ سانحہ اے پی ایس پشاور کی برسی پر پورے ملک میں بدھ کے روز سکول بند رہے اور سانحہ میں شہید ہونے والے طلباء اور اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پورے ملک کے سکولوں میں پروگرام منعقد کئے گئے ۔

مزید :

قومی -