نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی کی ڈونلڈ ٹرمپ پرشدید تنقید

نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی کی ڈونلڈ ٹرمپ پرشدید تنقید
نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی کی ڈونلڈ ٹرمپ پرشدید تنقید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برمنگھم(آئی این پی )نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی نے امریکی صدارتی امیدواربننے کے ریپبلکن خواہشمند امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلمانوں کے بارے میں نظریات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کی طرف سے نفرت انگیز اور امتیازی سلوک والے بیانات دینا ایک افسوس ناک امر ہے، چند دہشت گردوں کے اعمال کے لیے تمام مسلم کمیونٹی کو ذمہ دار نہیں قرار دیا جا سکتا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پشاور پبلک اسکول پر ہوئے حملے کی پہلی برسی کے موقع کی مناسب سے منعقد کی گئی ایک تقریب میں نوبل انعام یافتہ ملالہ نے امریکی صدراتی امیدوار کی دوڑ میں شامل ری پبلکن سیاستدان ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی کی طرف سے نفرت انگیز اور امتیازی سلوک والے بیانات دینا ایک افسوس ناک امر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چند دہشت گردوں کے اعمال کے لیے تمام مسلم کمیونٹی کو ذمہ دار نہیں قرار دیا جا سکتا۔