صدر لاہور ہائیکورٹ بار کا ڈاکٹرز سے ہڑتال ختم، زخمی وکلا ء کاعلاج کرنے کامطالبہ 

 صدر لاہور ہائیکورٹ بار کا ڈاکٹرز سے ہڑتال ختم، زخمی وکلا ء کاعلاج کرنے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی) صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن حفیظ الرحمان چودھری نے ڈاکٹرز سے ہڑتال ختم کرنے اور زخمی وکلا ء کاعلاج کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وکلا برادری کبھی بھی اس شخص کو ووٹ نہیں دیگی جو تشدد میں ملوث ہے یا شیشے توڑ رہاہے۔ اتوار کے روز گفتگو کے دوران صدر لاہور ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن نے کہا کہ ی آئی سی واقعہ پر سیاست کرنے کی بات غلط ہے، وکلا برادری کبھی بھی اس شخص کو ووٹ نہیں دیگی جو تشدد میں ملوث ہے یا شیشے توڑ رہاہے۔انہوں نے انوکھی منطق پیش کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے وکلاجو یہ بات کررہے ہیں کہ پنجاب کے وکلاہمیں بلائیں تو ہم پنجاب کے ہسپتالوں میں گھس کرڈاکٹروں کوماریں گے، وہ ہمارے ساتھ اظہار یکجہتی کررہے ہیں، ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ساتھ ہی ان کا یہ کہنا بھی تھا کہ  ہم ایسا کو ئی اقدام نہیں کرنا چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارامطالبہ یہ ہے کہ ہمارے جووکلاء زخمی ہیں،ڈاکٹر ان کاعلاج کریں اور ڈاکٹروں کی جانب سے ہڑتال ختم کی جائے۔
صدر لاہور بار

مزید :

صفحہ آخر -